احیاء السنۃ سرچ قرآن

السلام علیکم – الحمد للہ احیاء السنۃ سرچ قرآن مکمل ہو گیا ہے جو کہ اپنی نوعیت کا ایک منفرد قرآن ہے جو انٹرنیٹ پر مکمل فری دستیاب ہے۔ آپ کو کوئی بھی قرآنی آیت سرچ کرنی ہو تو با آسانی تلاش کر سکتے ہیں۔ اس قرآن کا مقصد یہ ہے کہ لوگوں کو دعوتی سرگرمی چلاتے وقت قرآنی آیات کو ڈھونڈنا اور پھر اسے فیس بک وغیرہ ، یا کسی بینر اور اشتہار وغیرہ میں لگانا۔ اس سلسلے میں کافی دقت اور مشکل پیش آرہی تھی۔ ہم نے انٹر نیٹ سرچ کیا لیکن اس کا کوئی صحیح متبادل نہیں ملا۔ لہذا اس کمی کو ادارہ احیاء السنۃ نے پورا کرنے کی کوشش کی ہے۔ اللہ سے دعا ہے کہ اللہ ہمارے اس عمل کو قبول فرمائے اور توشہ آخرت بنائے ۔ آمین

اب آپ آسانی سے قرآنی آیات تلاش کر سکتے ہیں۔

2016-2018 Powered By Ihya Os Sunnah, Developed By: OnlyTechGurus